ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی سی سی آئی نے ملک میں کھیل کے لئے بہت کچھ کیا ہے :تندولکر

بی سی سی آئی نے ملک میں کھیل کے لئے بہت کچھ کیا ہے :تندولکر

Sun, 04 Dec 2016 12:59:53    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عظیم بلے باز سچن تندولکر نے آج واضح کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ زیر غور ہونے کی وجہ سے لوڈھا کمیٹی کی سفارشات پر ردعمل دینا غیر منصفانہ ہو گا لیکن بی سی سی آئی کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ نے ملک میں کھیل کے لئے کافی کچھ کیا ہے۔تندولکر نے یہاں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ میرا ذاتی تبصرہ ہے کہ جب میں بڑا ہو رہا تھا تو مجھے بی سی سی آئی سے کافی حمایت ملی۔بی سی سی آئی اور ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے کافی کیمپوں کا اہتمام کیا۔تندولکر نے کہا کہ ٹیم کے تمام 14ارکان کو اسکول کرکٹ میں کھیلنے کی منظوری دینے کی ان تجاویز کے بعد 1800اضافی بچوں کو مسابقتی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔اس عظیم بلے باز نے کہا کہ میں نے اسکول کرکٹ پر ایم سی اے کو مشورہ دیا تھا اور انہوں نے اس کا نفاذ کیا۔بی سی سی آئی نے حمایت کی اور کھلاڑیوں کا خیال رکھا اور ہمیں ترقی کرنے کا کافی موقع دیا لیکن وہ یہاں تک ہی نہیں رکا،تمام لوگ مکمل نہیں ہوتے لیکن ان چیزوں میں بہتری ہو سکتی ہے۔


Share: